پاک فوج خطے کی سیکیورٹی صورتحال سے پوری باخبر، عسکری قیادت

Published on July 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 184)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) عسکری قیادت نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے کسی بھی کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ قومی ادارروں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کے زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیف آف جنرل سٹاف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی داخلی اور خارجی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔ عسکری قیادت نے ملکی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدامات کا عزم دہرایا۔اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج خطے کی سیکیورٹی صورتحال سے پوری باخبر ہیں۔ ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے کسی بھی کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ مسلح افواج عوام اور دیگر قومی ادارروں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا بھی مکمل خاتمہ کریں گی۔شرکا نے اس عزم کو دہرایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ عسکری حکام نے مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں، پاک افغان تعلقات میں بہتری اور پاک افغان سرحد پر خاردار تار لگانے کے عمل کو بھی سراہا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes