پاکستان تحریک انصاف جدہ سٹی کے زیر اہتمام ایک شاندار پروگرام کا انعقاد

Published on July 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) پاکستان تحریک انصاف جدہ سٹی کے زیر اہتمام ایک شاندار پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں باجوڑ ونگ کی تنظیم کا اعلان کیا گیا، تقریب کی نظامت جدہ سٹی کے جنرل سیکرٹری عجب خان دیشانی نے کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکے بعد عبداللہ رحمان نے افتتاحی کلمات میں سب حاظرین کوخوش آمدید کہا۔ با جوڑ ونگ کا باضابط اعلان کیا گیا اور ممتاز خان کو صدر، پرویز خان کو جنرل سیکرٹری اور گل منیر کو انفارمیشن سیکرٹری کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے۔ مقررین میں سینئر رہنما عدنان فاروقی، حسین احمد، دیر ونگ کے نائب صدر جمیع اللہ ، دیر ونگ کے صدر اصغر شنواری، جدہ سٹی کے صدر میاں احمد بشیر، جدہ سٹی کے نائب صدر شہباز اختر بھٹی، جدہ بزنس فارم کے صدر چوہدری ظہیر، باجوڑ ونگ کے نو منتخب عہدیداران، سینئر رہنما اور مینجمنٹ کمیٹی کے ممبر فرخ رشید، ویسٹرن ریجن کےانفارمیشن سیکرٹری زاہد اعوان اور دیگر نے خطاب کئے۔مقررین نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم اپنی بھرپور کوشش کرتے ہوئے انشاءاللہ پی ٹی آئی کو یہ الیکشن جتوائیں گے اور عمران کو خان وزیراعظم بنائیں گے۔ تقریب کا اختتام قومی ترانے سے کیا گیا۔ تقریب میں بہت بڑی تعداد میں ممبران نے بھرپور شرکت کی اور ممبران میں ممبرشپ کارڈز بھی تقسیم کئے گئے۔ بہت سے حاظرین نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ الیکشن کے دن پاکستان جا کر اپنا ووٹ ڈال کر پی ٹی آئی کو بھرپور کامیابی دلوانے میں اپنا حصہ ڈالیں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes