رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی منچلے نوجوان ون ویلنگ سے با زنہ آئے

Published on July 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

66
راولپنڈی ۔۔۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی منچلے نوجوان ون ویلنگ سے با زنہ آئے اور شہر کی مصروف شاہراہوں پر خطرناک کھیل کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔شہریوں کے مطابق نوجوانوں کی بڑی تعداد ہیلمٹ کے بغیر فیض آباد ،کمیٹی چوک ،ایوب پارک ،جی ٹی روڈ ،چوہڑ چوک اور دیگر علاقوں میں خطرناک کھیل سے لطف اندوز ہوتے اور پولیس اور ٹریفک وارڈنزکی آنکھوں میں دھول جھونکتی پائی جاتی ہے تاہم انہیں روکنے والا کوئی نہیں ۔ایک شہری ادریس چوہدری نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ کرنے والے نوجوان نہ صرف اپنی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہوتے ہیں بلکہ دوسروں کی جانوں کے لیے خطرہ بننے کے ساتھ ساتھ ٹریفک روانی میں بھی رکاوٹ بنتے ہیں ۔اس حوالے سے ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے کئی سخت اقدامات کے باوجود ون ویلنگ کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے جوکہ ازحد خطرناک ہے کیونکہ یہ نوجوان بغیر کسی بھی حفاظتی تدبیر کے یہ کرتب دکھانا شروع کر دیتے ہیں ۔یہ منچلے نوجوان چاند رات کو بھی ون ویلنگ سے لطف اندوز ہو رہے ہوتے ہیں جبکہ ماضی میں ون ویلنگ سے متعدد اموات بھی ہو چکی ہیں تاہم نوجوان اس خطرناک کھیل سے باز نہیں آتے ۔اس ضمن میں دیکھا گیا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس اپنے طور پر بھرپور اقدامات کررہی ہے تاہم جب تک والدین اپنا کردار احسن طریقے سے ادا نہیں کریں گے ون ویلنگ کی روک تھام ممکن نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog