،ہم بےروزگاری اورغربت کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو

Published on July 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

ملتان (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلال بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام دوست منشور لے کر آئی ہے،ہم بےروزگاری اورغربت کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اجازت کے باوجودانتظامیہ کی جانب سے رکاوٹیں ڈالی گئیں،پیپلزپارٹی عوام دوست منشور لے کر آئی ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ عوامی مسائل پر بات کرتی ہے،ہم بےروزگاری،غربت کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرتے ہیں، ملتان کے عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے، ملتان میں ترقی پیپلزپارٹی کے دور میں ہوئی تھی ،ہمارے دورمیں کسان خوشحال تھے،اقتدار میں آکر کسان کارڈ جاری کریں گے،کسان کارڈکے ذریعے سبسڈی اورفصلوں کی انشورنس ہوگی ،پیپلزپارٹی بھوک مٹاوپروگرام لے کر آئے گی،بھوک مٹاوپروگرام کے تحت”فوڈکارڈ “جاری کریں گے،فوڈ کارڈ کے ذریعے اشیاکم ریٹ پردستیاب ہوں گی،ہم غربت مٹاوپروگرام پھیلائیں گے، کوئی بھی رکاوٹ پیپلزپارٹی کی ریلی کونہیں روک سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme