عبداللہ گل انٹر چینج ریڈ لائن ہے اسے کسی کو عبور نہیں کرنے دیں گے:نگراں وزیر داخلہ شوکت جاوید

Published on July 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

لاہور (یواین پی)نگراں وزیر داخلہ شوکت جاوید کا کہنا ہے کہ عبداللہ گل انٹر چینج ریڈ لائن ہے اسے کسی کو عبور نہیں کرنے دیں گے،جو بھی شخص حد کراس کرے گا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا،ریلی کے شرکاقانون ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں،ہم قانون اور ضابطے کے لئے موجود ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیر داخلہ شوکت جاوید کا کہنا تھا کہ لاہور ایئرپورٹ وفاقی اداروں کے کنٹرول میں ہے اور ایئر پورٹ کے گرد برقی تاریں لگی ہیں،کوئی نزدیک نہ جائے،مسلم لیگ ن نے ریلی کی اجازت نہیں لی،ہم نے وہی انتظامات کیے ہیں جو ماضی میں کیے جاتے رہے ہیں،وفاقی اداروں نے مدد طلب کی تو صوبائی حکومت مدد فراہم کریگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر معمولی صورتحال سے ملک دشمن عناصر فائدہ اٹھاسکتے ہیں،نوازشریف کی گرفتاری نیب کی ذمہ داری ہے،فون سروس سیکیورٹی کی پیش نظر بند کی گئی ہے،پشاور اور بنوں میں افسوسناک واقعات پیش آئے ہیں،نقص امن کے تحت کچھ لوگوں کو نظر بند کیا ہے کوئی امیدواراور بڑا لیڈرشامل نہیں،مسلم لیگ ن کی قیادت کے ساتھ انتظامیہ رابطے میں ہے،ن لیگ کی طرف سے ریلی کی اجازت نہیں لی گئی،تمام راستے کھول دیے گئے ہیں، نماز جمعہ کے وقت راستے بند تھے۔ شوکت جاوید کا مزید کہنا تھا کہ نگراں حکومت غیر جانبدار ہے، کسی پارٹی سے تعلق نہیں،ریلی کے شرکاقانون ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں،ہم قانون اور ضابطے کے لئے موجود ہیں،سیاسی لیڈر بہت سی باتیں کرتے ہیں جو ووٹر کے لئے ہوتی ہیں،کنٹینرز اس وقت حرکت میں آئیں گے جب املاک کو نقصان پہنچایا جائے گا۔نگراں وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عبداللہ گل انٹر چینج ریڈ لائن ہے اسے کسی کو عبور نہیں کرنے دیں گے،جو بھی شخص حد کراس کرے گا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا،ایئر پورٹ پر صرف ملازمین جاسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes