بلاول کے 4مطالبات سیاسی نہیں ، پارلیمنٹ کیلئے طاقت مانگ رہے ہیں،مراد علی شاہ

Published on December 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

2
کراچی(یو این پی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول زرداری کے چار مطالبات سیاسی نہیں ہیں ۔منگل کو مراد علی شاہ نے کیڈٹ کالج پٹارو میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ بلاول اپنے لئے نہیں پارلیمنٹ کیلئے طاقت مانگ رہے ہیں ۔انہوں نے کالج کیلئے مجموعی طورپر 100ملین روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں کیڈٹ کالج پٹارو نے بڑے لوگ پیدا کئے،کیڈٹ پاکستان کا مستقبل ہیں ۔بعد میں میڈیاسے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بلاول کے مطالبات آئینی اور جمہوری ہیں۔ادھر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کو چار مطالبات ماننا ہوں گے،ایوان میں جواب نہ ملا تو سڑکوں پر جواب لیں گے۔منگل کووفاقی حکومت کو دئیے گئے اپنے پیغام میں بلاول زرداری کا کہناتھاکہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد میں ناکام ہوگئی ہے۔ان کا مزید کہناتھاکہ حکومت پارلیمنٹ میں احتساب سے خوفزدہ ہے، اگر ہمیں ایوان میں جواب نہیں ملے گا تو پی پی سڑکوں پر جواب لے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes