لودھراں: علی خان ترین تحریک انصاف کی انتخابی مہم میں مصروف

Published on July 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

لودھراں: (یواین پی) علی خان ترین نے یونین کونسل گوگڑاں میں کارنر میٹنگز سے خطاب میں کہا کہ عوام باشعور ہوچکے ہیں، لودھراں میں روایتی اور جھوٹ کی سیاست کو مسترد کر دیں گے۔ لودھراں تحریک انصاف کا گڑھ 25 جولائی کو ثابت ہوجائے گا.لودھراں سے تحریک انصاف کے رہنما علی خان ترین کی جانب سے انتخابی مہم جاری ہے، علی خان ترین نے حلقے کے مختلف علاقوں کادورہ بھی کیا، اس موقع پر رہنماء مسلم لیگ ن صدیق بھٹی نے علی خان ترین سے ملاقات کے دوران اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت نون لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کے صاحبزادے علی ترین نے اپنی تعلیمی مصروفیات کے باعث لودھراں سے عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ علی ترین نے کہا تھا کہ ورکرز ٹائم دیتے ہیں اور الیکشن لڑنا اُن کا حق ہے، ہم لودھراں میں پی ٹی آئی کو کامیاب کرائیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes