ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی

Published on August 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

01
اسلام آباد(یو این پی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روزکے دوران ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے،کراچی میں موسم خوشگوار اور مطلع ابر آلود ہے،،تاہم خیبر، کرم، اورکزئی، مہمند، باجوڑ ایجنسیزاورڑوب ڈویڑن میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے،، گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش خضدارمیں پندرہ ملی میٹرریکارڈ کی گئی،،،تاہم گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme