عوام سیاسی نظام کو مافیا اور کرپٹ عناصر سے بچانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں، جواد احمد

Published on July 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 206)      No Comments

لاہور (یواین پی) چیئرمین برابری پارٹی جواد احمد نے کہا ہے عوام سیاسی نظام کو مافیا اور کرپٹ عناصر سے بچانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں ،ملکی دولت لوٹنے والے اور لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے والے اگر دوبارہ اسمبلیوں میں آگئے تو یہ جمہوریت کے لئے نقصان دہ چیز ہے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور زرداری قوم کا پیسہ لوٹ کر باہر لے گئے جبکہ عمران خان کے ساتھ بھی اسی طرح کے لوگ ہیں اور عمران خان ہر عوامی مفاد پر یوٹرن لے لیتے ہیں ان باتوں کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 131 کے علاقے میلاد چوک نشاط کالونی میں انتخابی جلسے کے دوران کیاان کا مزید کہنا تھا کہ برابری پارٹی یکساں بنیادی حقوق کے حصول کے لئے ہی بنائی گئی ہے اور ہمار ی پارٹی کا منشوربھی جاگیرداروں ، سرمایہ داروں ،سیاسی پیروں ،لینڈ مافیا اور شوگر مافیا سمیت تمام مافیاز سے عوام کی نجات کی بات کرتا ہے ،ہم ایسے پاکستان کے حامی ہیں جہاں تمام حقوق سب کے لئے برابری کی سطح پر ہوں لوگوں کو صاف پانی،بجلی ،سیوریج ، صحت ،تعلیم اور روزگارکے مسائل کے لئے دربدرنہ ہونا پڑے اپنے خطاب کے دوران چیئرمین برابری پارٹی نے مستونگ اور بنوں میں ہونے والے دھماکوں کے دوران قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہان واقعات میں ملوث لوگوں کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے جلسہ سے برابری پارٹی کے وائس چیئرمین امتیاز الحق،سیکرٹری جنرل طارق شہزاد،سیکرٹری لیبر طارق اعوان اور مقامی رہنما ظہور شاہ نے بھی خطاب کیا ۔ دریں اثناء جلسہ سے قبل چیئرمین برابری پارٹی نے پارٹی رہنماؤں اور سپورٹرز کے ہمراہ اپنے مرکزی انتخابی دفتر سے جلسہ گاہ تک موٹر سائیکل ریلی کی قیادت کی اور لوگوں میں انتخابی پمفلٹس بھی تقسیم کئے ۔ 

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme