آرمی چیف سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کی وفد کے ہمراہ ملاقات،خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال

Published on July 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجرجنرل ڈاکٹرمحمدباقری نے جی ایچ کیوکادورہ کیااور جنرل قمرجاویدباجوہ سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اورخطے کی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت کی گئی ۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات میں ایرانی وفد نے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی او ر معززمہمانوں نے پاک ایران بہترتعلقات کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورخطے کی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے پاک ایران فوجی تعاون بڑھانے کی ضرورت پرزوردیااور کہا کہ پاک ایران فوجی تعاون خطے میں امن وامان اورسیکیورٹی صورتحال پرمثبت اثرڈالے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes