بلاوایو (یواین پی) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور اہم میچ آج کھیلا جائے گا، سیریز بچانے کیلئے زمبابوے کو ہر صورت جیت درکار ہے۔ گرین شرٹس کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کا تیسرا ون ڈے بدھ کے روز کھیلا جائے گا، تیسرا اور اہم ون ڈے زمبابوین ٹیم کیلئے فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا، سیریز میں اِن رہنے کیلئے میزبان ٹیم کو ہر صورت جیت درکار ہے۔سرفراز الیون کو ون ڈے سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے، قومی ٹیم کو پہلے میچ میں 201 رنز سے فتح ملی، دوسرے میچ میں شاہین 9 وکٹوں سے کامیاب رہے، گرین شرٹس تیسرا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔