افغانستان کے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان (آج)ہو گا

Published on September 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

99
کابل ۔۔۔افغانستان کے متنازعہ صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان (آج)اتوار کو کیا جائیگا۔یہ بات افغان الیکشن کمیشن کے ترجمان نور محمد نور نے ہفتہ کو اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات کے نتائج کا سرکاری طور پر باضابطہ اعلان (آج)اتوار کو کیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں حریف امیدواروں کے درمیان پاور شیئرنگ کے حوالے سے بات چیت آخری لمحے تک جاری رہی۔الیکش کمیشن کے رکن عزیز بختیاری نے بتایا کہ نتائج کے باضابطہ اعلان کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔انہوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ دونوں حریف امیدواروں کے درمیان اختلافات جلد ختم ہوجائینگے ۔دوسری جانب افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے دونوں حریف امیدواروں کے درمیان کامیاب مذاکرات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题