الیکشن 2018ء میں صرف 2 دن باقی رہ گئے،سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج کو پہنچ گئیں

Published on July 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

لاہور (یواین پی) الیکشن 2018ء کے انعقاد میں اب صرف 2 دن باقی رہ گئے اور سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج کو پہنچ چکی ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت لاہور بھی سیاسی سرگرمیوں کا گڑ بنا رہا اور انتخابات میں حصہ لینے والی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے گزشتہ روز چھٹی کے باوجود اپنی انتخابی مہم کو بھرپور انداز میں چلایا لاہور شہر میں کئی سیاسی جوڑ توڑ جاری تھا اور کہیں پر روٹھے رہنماؤں و کارکنوں کو منانے کا سلسلہ جاری تھا جبکہ کئی علاقوں میں کارکنوں کا جوش گرمانے کیلئے رہنماؤں نے مختلف تندو تیز تقرریں بھی کیں بتایاگیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن،پاکستان تحریک انصاف ،پاکستان پیپلزپارٹی ،متحدہ مجلس عمل ،پاکستان مسلم لیگ ق سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنوں نے مختلف انتخابی حلقوں میں کارنر میٹنگوں سمیت انتخابی ریلیوں کا انعقاد کیا اور شہر میں سارا دن سیاسی گہما گہمی اپنے عروج پر رہی جبکہ کئی علاقوں میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ایک دوسرے کے مدمقابل بھی آگئے اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر کئی علاقوں میں دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان شدید کشیدگی دیکھنے میں آئی تاہم موقع پر موجود دونوں جماعتوں کے سینئر رہنماؤں نے کارکنوں کو تحمل کامظاہرہ کرنے کی ہدایات جاری کیں جبکہ شہر میں سارا دن مختلف جماعتوں کے اراکین و کارکن مختلف ٹولیوں کی شکل میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر ساؤنڈ سسٹم لگا کر پارٹی نعرے لگائے شہر کی سڑکوں پر مسلسل گشت کرتے رہے اور اپنی اپنی جماعتوں کے حق میں مختلف چوراہوں اور گلیوں میں کھڑے ہو کر نعرے لگاتے رہے جبکہ منچلے نوجوانوں نے اس موقع پر اپنے اپنے پارٹی ترانوں پر بھنگڑے بھی ڈالے اور رقص بھی کئے یوں لاہور شہر سارا دن سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا رہا ۔ 

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes