دھاندلی اور کمروں میں کنڈیاں لگا کر فارم 45 بدلنے کا الزام ، مسلم لیگ (ن)نے دہائیاں ڈال دیں

Published on July 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

لاہور (یواین پی)دھاندلی اور کمروں میں کنڈیاں لگا کر فارم 45 بدلنے کا الزام لگا کر مسلم لیگ (ن)نے دہائیاں ڈال دیں۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے حالیہ انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے نتائج کو مسترد کردیا۔ لاہور میں تاحال کسی حلقے کا سرکاری نتیجہ جاری نہیں کیا گیا۔ میں نے اپنے سیاسی کیریئر میں اتنی خوفناک صورتحال نہیں دیکھی، عوام کے مینڈیٹ کی توہین برداشت نہیں کریں گے، جو بھی عوامی مینڈیٹ ہوتا خوشی سے قبول کرتے، پورے لاہور سمیت ملک بھر کے کئی حلقوں میں نتائج روک دیئے گئے۔لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے حالیہ انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کا مفاد سامنے رکھتے ہوئے تحمل سے کام لیا۔ جو کیا گیا وہ 30 سالوں میں کبھی نہیں ہوا۔ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا، کئی جگہوں سے شکایات آئیں کہ فارم 45 نہیں دیا جا رہا۔ پولنگ کے بعد کی صورت حال اپنے سیاسی کریئر میں نہیں دیکھی، ووٹرز کی توہین ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کی درخواست کی تاہم وہ بھی قبول نہیں کی گئی۔ میں نے اپنے سیاسی کیریئر میں اتنی خوفناک صورتحال نہیں دیکھی، عوام کے مینڈیٹ کی توہین برداشت نہیں کریں گے، جو بھی عوامی مینڈیٹ ہوتا خوشی سے قبول کرتے، پورے لاہور سمیت ملک بھر کے کئی حلقوں میں نتائج روک دیئے گئے۔شہباز شریف نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتیں بھی ایسی ہی شکایات کا اظہار کررہی ہیں، پورے پاکستان میں عوام نے ووٹ دیا، ان کے مینڈیٹ کی توہین برداشت نہیں کریں گے، جو بھی عوامی مینڈیٹ ہوتا خوشی سے قبول کرتے، ایسی صورتحال میں انتخابی نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔وہ بولے کہ ملک میں ہر جگہ الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، اس طرح پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، جو کچھ ہوا اس سے پاکستان 30 سال پیچھے چلا گیا، یہ حکومت یا اپوزیشن میں بیٹھنے کی بات نہیں، پاکستان کے مستقبل کا سوال ہے۔مشاہد حسین سید کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کے بھونڈے ترین الیکشن ہیں، تمام پولنگ اسٹیشن سے ایجنٹس کو باہر نکال کر قوانین کی دھجیاں اڑائی گی، میڈیا کو بھی کوریج سے روکا گیا، یہ سب کچھ طے شدہ تھا۔مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ مسلم لیگ ن واضح طور پر انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے، حکام کی جانب سے فارم 45 فراہم نہیں کیا جارہا، یہ عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes