کپتان کی جیت کا مثبت اثر، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ جان پکڑنے لگا

Published on July 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 568)      No Comments

کراچی(یواین پی) الیکشن کے بعد سیاسی عدم استحکام کے بادل چھٹ گئے جس کے بعد سرمایا کاروں کے اعتماد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 697 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 786 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر سرمایا کاروں کا اعتماد کافی حد تک بڑھ چکا ہے، اگر نئی حکومت وعدے کے مطابق طرزحکمرانی بہتر کرنے کے اقدامات لے گی تو سرمایاکاری کو فروغ ملے گا۔دوسری جانب ڈالر کے مقابلے روپیہ مضبوط ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 90 پیسے کمی کے بعد 128 روپے کی سطح پر بند ہوا، جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے کمی کے بعد 127 روپے 86 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog