پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم میں رابطہ، عشرت العباد خان سرگرم

Published on July 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 148)      No Comments


کراچی(یواین پی )کراچی کی سیاست میں عشرت العباد کی انٹری، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم میں رابطہ کار بن گئے۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ عشرت العباد کے ذریعے ایم کیو ایم سے بات چیت چل رہی ہے۔ سابق گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے کھلے دل کا مظاہرہ کیا، خالد مقبول اور دوستوں نے مثبت اشارے دیئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان رابطے کار کے طور پر ڈاکٹر عشرت العباد خان کا نام سامنے آگیا۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ متحدہ سے بات چیت کیلئے عشرت العباد خان سے رابطہ ہوا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کراچی کی بہتری کے بغیر ملک اور معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، شہر سے ووٹ لینے والوں کو بھی اہمیت دینا ہوگی، انہیں ساتھ لے کر آگے بڑھنا ہوگا، خون خرابا اور تباہی بہت ہوچکی، تبدیلی لانا ہوگی۔ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سماء کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود سے رابطہ ہوا، پاکستان تحریک انصاف نے کھلے دل کا مظاہرہ کیا، خالد مقبول اور دوستوں نے مثبت اشارے دیئے ہیں، تمام جماعتیں کراچی کیلئے مل کر کام کریں۔وہ بولے کہ ایم کیو ایم پاکستان ایک جماعت ہے جس نے شہر سے 4 نشستیں حاصل کی ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی ہی حتمی فیصلہ کرے گی، ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے۔سابق گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات کو جھگڑوں میں تبدیل کرنا آسان اور سمیٹنا ذرا مشکل کام ہے، کراچی کے امن کو مستحکم کرنے کیلئے سیاسی اتحاد اور ہم آہنگی ضروری ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme