بلاول بھٹو سے خالد لوند کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر بات چیت

Published on April 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments


کراچی(یو این پی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے رہنما خالد لوند نے ملاقات کی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خالد لوند کے درمیان ہونے والی ملاقات میں گھوٹکی کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔خالد لوند نے ضلع گھوٹکی میں پارٹی کی صورتحال اور ترقیاتی کاموں پر پارٹی چیئرمین کو بریفنگ دی۔گذشتہ روز حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ جوڈیشل ایکٹیوازم کم ہونی چاہیے۔ اگر ادارے دوسرے اداروں کا کام کریں تو کمزور ہوتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اداروں کو کمزور کیا ہے، اگر سیاستدان ناکام ہیں تو عوام ووٹ کے ذریعہ نکال سکتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان واپس لینا چاہیے۔ آئی ایس پی آر نے وضاحت کردی ہے کہ باجوہ ڈاکٹرائن سکیورٹی کے حوالے سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)نے ضیا الحق کے اوپننگ بیٹسمین کو چیئرمین سینیٹ کیلئے اپنا امیدوار بنایا جو اچھا نہیں تھا اس لیے اسے ووٹ نہیں دیا گیا۔ جبکہ وزیراعظم جانتے ہیں کہ ان کے قریبی لوگوں نے بھی سینیٹ امیدوار کو ووٹ نہیں دیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نہ کل نظریاتی تھے۔ نہ آج ہیں اور نہ کل نظریاتی ہوں گے۔ مک میں نظریاتی سیاست کیلئے جگہ کم ہوتی جارہی ہے اور پیپلز پارٹی معاشی اسٹیٹس کو کے نظام کے خلاف کام کررہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog