چودھری پرویز الہیٰ کا صرف پنجاب اسمبلی کی نشست رکھنے کا اعلان

Published on July 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments

لاہور(یواین پی) ق لیگ کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ نے قومی اسمبلی کی دونوں نشتیں چھوڑ کر پنجاب اسمبلی کی نشست رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔پنجاب کی سیاست میں اہم پیشرفت، چودھری پرویز الہیٰ کو پنجاب میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ، ق لیگی رہنما کا قومی اسمبلی کی دونوں نشتیں چھوڑ کر صوبے میں رہنے کا اعلان۔پرویز الہیٰ نے اس دعوے کو یکسر مسترد کر دیا کہ نون لیگ کو پنجاب میں اکثریت حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کبھی سیاسی بلیک میلنگ کی اور نہ ہی کریں گے۔ تحریکِ انصاف کا ساتھ صرف پاکستان کے لیے دیا، صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد میں پاک فوج کا کردار قابلِ ستائش ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy