اوپن یونیورسٹی میں عنقریب “بزنس گائیڈنس ڈپارٹمنٹ”قائم کردیا جائے گا

Published on August 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 506)      No Comments

3....
اسلام آباد (یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں عنقریب صنعت کاری اور کارروبار کرنے کا ارادہ رکھنے والے افراد اور صنعت و حرفت سے وابستہ حلقوں کی پیشہ ورانہ رہنمائی کے لئے “برنس گائیڈنس ڈپارٹمنٹ”قائم کردیا جائے گا”۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی۔ سیالکوٹ کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ مفاہمت کی یاداشت پر ڈاکٹر فرحت سلمی ٗ وائس چانسلر ٗ گورنمنٹ کالج ویمن یونیوسٹی۔ سیالکوٹ نے بھی دستخط کئے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ مجوزہ بزنس گائیڈنس ڈپارٹمنٹ “سمال بزنس شروع کرنے کے خواہشمند افراد اورصنعتی میدان میں تحقیق کرنے والوں کے لئے مشاورتی خدمات بھی انجام دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کا دارو مدار اکیڈمیہ ٗ انڈسٹری اور بزنس سیکٹر کے اشتراک عمل پر منحصر ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ زراعت ٗ معدنیات ٗ انڈسٹری ہر شعبے میں ترقی کے لئے یونیورسٹیوں میں معنی خیز اور مفید تحقیق کا عمل جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ علامہ اقابل اوپن یونیورسٹی اس جانب سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئیگونمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی ٗ سیالکوٹ کی وائس چانسلر ٗ ڈاکٹر فرحت سلیمی نے کہا کہ سیالکوٹ میں تحقیق کے خصوصاً صنعتی /ٹیکنالوجی /سوشل مسائل کے حل پر تحقیق کے بہت سے مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہی اپنے مسائل کی نشاندہی کرسکتے ہیں اور ہم ہی ان کے مناسب حل نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کام کے لئے ہمیں اوپن یونیورسٹی کی تعلیمی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر فرحت سلیمی نے کہا کہ سیالکوٹ میں نئی ویمن یونیورسٹی ہونے کے باعث اس میں پی ایچ ڈی کے حامل اساتذہ کی کمی ہے۔ اس سلسلے میں ہمیں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے فیکلٹی ڈویلپمنٹ کے شعبے میں وسیع پیمانے پر مدد درکار ہے۔ ڈاکٹر فرحت سلیمی نے مزید کہا کہ ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں عنقریب بنیادی سائنسسز ک لیبارٹریز قائم کی جائیں گے اور ان میں تجربوں اور تربیت کی سہولتیں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مقامی طلبہ کو ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes