تحریک انصاف کی چودھری پرویز الٰہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کی تجویز

Published on July 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)تحریک انصاف نے پنجاب میں مضبوط اورتجربہ کارشخصیت کو سپیکر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اورچودھری پرویز الٰہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کی تجویز دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کےلئے بنی گالہ میں جوڑ توڑجاری ہے ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج معمول کی ملاقاتیں منسوخ کردیں اور پارٹی رہنماﺅں کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں پنجاب اورخیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب میں تجربہ کارشخصیت کوسپیکرلانے کافیصلہ کیا ہے اور چودھری پرویزالٰہی کو سپیکرپنجاب اسمبلی بنانے تجویز دی ہے۔پارٹی کی سینئرلیڈرشپ نے چودھری پرویزالٰہی کوسپیکربنانے کی تجویزکی تائیدکردی،چودھری پرویزالٰہی کی رضامندی پر انہیں اس منصب پر لایاجاسکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题