ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کا فقدان جبکہ ادویات کی کمی

Published on May 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

ہسپتال عملے کا مریضوں کے لواحقین سے غلط رویے کی بناء پر لوگوں کا احتجاج
فاروق آباد (یو این پی) ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کا فقدان جبکہ ادویات کی کمی اور ہسپتال عملے کا مریضوں کے لواحقین سے غلط رویے کی بناء پر لوگوں کا احتجاج وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گلزار نامی شخص نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں کوئی بھی سہولت میسر نہیں جبکہ کوئی بھی ادویات ہو ڈاکٹرز اور عملہ فوری پرچی لکھ دیتا ہے کہ باہر سے لے کر آئیں۔ نو منتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات فری ملیں گی جبکہ غریب عوام کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتال شیخوپورہ کی حالت بہت بری ہو چکی ہے کسی قسم کی ادویات بھی فری نہ مل رہی ہے۔ ادویات لینا تو دور کی بات ہے۔ مذکورہ ہسپتال کے سٹاف کا رویہ کسی بھی مریض اور لواحقین کے ساتھ درست نہ ہے بیڈ پر مریض اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہا ہوتا ہے لیکن عملہ لواحقین سے مبینہ طور پر نذرانے لیے بغیر کوئی بھی مریض کا کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔ جس پر گلزار نامی شخص اور ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سمیت سیکرٹری ہیلتھ و محکمہ صحت کے دیگر اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کی مذکورہ صورت حال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے۔ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔تاکہ غریب عوام کو فری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔اور ہسپتال کو کرپشن سے پاک کیا جائے۔اور ہسپتال کے نظام کو درست کروایا جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy