پیپلز پارٹی کا پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ

Published on August 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 162)      No Comments

کراچی(یواین پی) پیپلز پارٹی نے پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ڈٹ کر اپنا کردار ادا کریں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے پنجاب کے نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی اور حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔میڈیا کے ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے گرین سگنل کے بعد پیپلز پارٹی نے پنجاب میں اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تعداد کم ہے تو کیا ہوا؟ پنجاب میں ڈٹ کر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ جنوبی پنجاب کا صوبہ کوئی کٹھ پتلی نہیں صرف پیپلز پارٹی ہی بنا سکتی ہے۔انہوں نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کی غیر مشروط حمایت نہیں کریں گے، ہماری حمایت اور مخالفت عوامی مسائل کی بنیاد پر ہو گی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی سے ملاقات کرنے والوں میں حسن مرتضیٰ، علی حیدر گیلانی اور دیگر شامل تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy