وفاق اور پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف نمبر گیم میں آگے نکل گئی

Published on August 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

لاہور(یو این پی)نمبر گیم میں تحریک انصاف بازی لے گئی، قومی اسمبلی میں 5 اور پنجاب اسمبلی میں 23 آزاد ارکان نے بلا تھام لیا، وفاق میں 138 جبکہ پنجاب میں 154 اراکین کی حمایت حاصل ہوگئی۔وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف کا جوڑ توڑ جاری ہے، فیصل آباد سے آزاد رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی، تحریک انصاف اراکین کی تعداد 121 ہوگئی۔پاکستان تحریک انصاف وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ میں لگی ہوئی ہے، آزاد اراکین کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، آج فیصل آباد سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی عاصم نذیر بھی عمران خان کے قافلے میں شامل ہوگئے، مجموعی طور پر پی ٹی آئی اراکین کی تعداد 121 ہوگئی۔میڈیا کے مطابق مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم پاکستان، بی پی اے اور جی ڈی اے کی یقین دہانی، شیخ رشید کے ساتھ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو مجموعی طور پر 138 ارکان مل گئے۔پاکستان تحریک انصاف کو وفاق میں حکومت اور عمران خان کو وزیراعظم بننے کیلئے منتخب 137 جبکہ مجموعی طور پر 172 اراکین کی ضرورت ہے۔دوسری جانب پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے بھی پاکستان تحریک انصاف مطلوبہ تعداد کے قریب پہنچ رہی ہے، نومنتخب 29 آزاد ارکان میں سے 24 پی ٹی آئی جوائن کرکے کھلاڑی بن گئے، صوبائی اسمبلی میں 147 ممبران کے ساتھ تحریک انصاف سابق حکمراں جماعت مسلم لیگ ن سے آگے نکل گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes