پاکستان او ر جمہوریت

Published on August 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments

تحریر۔راجہ ضیا ستی ایڈووکیٹ
پاکستان جب سے معرض وجود میں آیاہے تب سے لیکراب تک حقیقی جمہوریت خواب ہی رہا ہے اور اس ملک میں مختلف تجربات کا سلسلہ جاری وساری ہے اب آج کل کے حالات کو ہی دیکھ لیں سننے میں آ رہا ہے کہ میاں نواز شریف صاحب اسٹبلشمنٹ کے ساتھ معاملات طے کرنے کے بعد پاکستان کی صحت افراز ہواوں میں واپس آ رہے ہیں اور تمام مسلم لیگی رہنماوں کے مطابق یہ جمہوریت کی فتح ہے اور اسٹبلشمنٹ نے ہی حقیقی جمہوریت کی خاطر میاں نواز شریف صاحب کو آج سے چار سال پہلے لند ن میں آرام کرنے کے لیے بھیجا تھا اور عمران خان کو ڈیل کر کے حکومت دی تھی جب کے دوسر ی طرف اسٹبلشمنٹ کے بیانات کے مطابق ان کا سیاست میں کوئی کام نہیں تمام پارٹیاں جمہوری روایات کے مطابق کام کررہی ہیں اور پاکستان میں حقیقی جمہوریت قائم ہے مگر پاکستان کا نوجوان اور ہر ذی شعور یہ بات ماننے کے لیے تیار نہیں کے گیارہ پارٹیاں جن کا منشور، جھنڈا سب الگ ہیں مل کر اس ملک کی اکنامی ٹھیک کرنے کے لیے حکومت میں آئی ہیں خاص کر پچھلے چارہ ماہ سے مہنگائی کا جو طوفان برپا ہوا ہے اورموجودہ حکومت نے نیب اور دوسرے قوانین میں جو تبدیلی کی ہے اس کے بعد تو بالکل بھی نہیں جبکہ دوسری طرف عمران خان کی شہرت آسمانوںکو چھو رہی ہے اور تحریک انصاف کا بیانیہ سچا ثابت ہو رہاہے یہاں پر سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا پاکستان میں کیا حقیقی جمہوریت ہے کیا کبھی پاکستان میں جمہوریت رہی اگر نہیں تو اس میں کس کا زیادہ قصور ہے عوام کا، اسٹبلشمنٹ کا، یا پھر سیاسی جماعتوں کا۔عالمی سطح پر پرکوئی ملک یہ بات تسلیم کرنے کو تیار نہیں کے پاکستان میں حقیقی جمہوریت ہے یہ بات ماننی پڑھے گئی جب سے پاکستان معرض وجود میں آیا ہے اسٹبلشمنٹ کا کردار پاکستان میں سب سے زیادہ رہاہے اور اسٹبلشمنٹ کو مددفراہم کرنے میں سب سے اہم کردار سیاسی جماعتوں کا رہاہے ابھی کی بات کر لیں جمہوریت کے نام پر میاں نواز شریف مشرف سے ڈیل کر کے سعودی عرب گئے اور پھر واپس آئے کچھ اسی طرح متحرمہ بینظیر صاحبہ نے بھی کیا پھرمسلم لیگ کے مطابق اسٹبلشمنٹ نے کردار ادا کرتے ہوئے نواز شریف کو نا اہل کروا کر لندن بدر کیا اور اب تحریک انصاف کے مطابق عمران خان کی حکومت کو امریکہ کے کہنے پر اسٹبلشمنٹ نے ختم کیا ہے اور اب اسٹبلشمنٹ میاں نواز شریف کو واپس لا رہی ہے ، اگر حالات اور واقعات کا جائزہ لیا جائے تو جس طرح میڈیا ، عدالتوں کو مینج کیا جا رہا ہے اس سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ اسٹبلشمنٹ کا کردار پاکستان کے سیاست میں حد سے سے ہوتا جا رہا ہے اور یہ بات صرف کہنے کے حد تک ہے کہ اسٹبلشمنٹ کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، حالیا واقعات جن میں ٹی وی اینکرز پر ایف آئی آر، شہباز گل پر مقدمہ ، شیریں مزاری کی بیٹی پر مقدمہ اور دیگر کیسز میں اسٹبلشمنٹ کا کردار صاف واضح ہے اور اس سب میں سیاسی پارٹیاںکھلم کھلا مدد فراہم کر رہی ہیں شاہد یہی وجہ ہے کہ آج سیاست میں کردار، اخلاق، سچائی وغیرہ کی کوئی قدر نہیں رہی اور اسی وجہ سے ہمارا معاشرہ ان چیزوں سے دور ہوتا جا رہا ہے اور ہمارا معاشرہ اخلاقی پستی کی طرف گامزن ہے کیونکہ ہماری آنے والی نسل یہی چیزیں دیکھ کر بڑی ہو رہی ہے حالات یہاں تک آگئے ہیں کے بلوچستان میں لوگ سیلاب سے تباہ و برباد ہیں اور اپنے پیاروں کی لاشیں اُٹھا رہے ہیں اور شہید ہونے والے آفیسرز کی مٹی بھی ابھی نم نہیں ہوئی اور ابھی ایک والدتنگ دستی سے بٹیوں کو مار کر خود کشی کر لی جبکہ سرکاری سطح پر چودہ اگست کو ڈانس کو پرموٹ کیا جا رہاہے ایسے میں تمام دینی جماعتوں کی خاموشی ، اسٹبلشمنٹ کی خاموشی کاٹ کھاتی ہے کہ اس ملک میں کیا ہو رہا ہے ڈالر کو لگام نہیں پیٹرول ، مہنگائی عروج پر،عوام مسائل سے مر رہی ہے اور ہمارے لیڈارن کو کسی چیز کی فکر ہی نہیںاس صورت حال میں تو پاکستان میں حقیقی جمہوریت ،اخلاق، تربیت، وغیرہ کی فقدان نظر آتا ہے اور پاکستان کے حالات مزید خراب ہوتے نظر آ رہے ہیں دیکھنا یہ کہ کبھی عوام کی حکمرانی اس ملک میں آئے گی، کبھی پاکستان فلاحی ریاست بن پائے گا یا پھر اسی طرح کبھی اسٹبلشمنٹ ، کبھی اس کے پتلے اس ملک کو نوچ کر کھاتے رہیں گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes