مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک تشکیل دیا جارہاہے:تجزیہ کار حامد میر کا دعویٰ

Published on August 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)سینئر تجزیہ کا ر حامد میر نے دعویٰ کیاہے کہ مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک تشکیل دیا جارہاہے اور بہت سے لوگ ترقیاتی فنڈز کے لئے تحریک انصاف کی جانب جارہے ہیں۔ پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بن رہا ہے ان میں بہت سے لوگ ترقیاتی فنڈز کیلئے تحریک انصاف میں جارہے ہیں ۔ ان میں کچھ لوگ ایسے ہیں جود باﺅ کے تحت جارہے ہیں لیکن زیادہ ارکان کا خیال ہے کہ تحریک انصاف کی طرف جانے سے ان کو ترقیاتی فنڈز ملیں گے اور ان کے علاقوں میں وہ ترقیاتی کام ہو جائیں گے جو نہیں ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے چند روز قبل یہ بات شہبازشریف کو بتائی تھی کہ مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بن رہاہے لیکن انہوں نے اس بات کی تردید کی تھی ۔ اب مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کئی نومنتخب ارکان نے شرکت نہیں کی جس پر شہبازشریف نے ناراضگی کا اظہار کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے عمران خان نے مجھ سے کہا تھا کہ وہ ارکان کے ترقیاتی فنڈز بند کردیں گے لیکن اب پتہ نہیں یہ کون لوگ ہیں جو ن لیگ کے ارکان کو ترقیاتی فنڈز کا لالچ دیکر تحریک انصاف کی طرف مائل کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes