حبیب آباد چوچک روڈ پر واقع پولٹری فارم کی بدبو نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا

Published on August 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 786)      No Comments

حبیب آباد ( رشید احمد نعیم ) حبیب آباد چوچک روڈ پر واقع پولٹری فارم کی بدبو نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا محکمہ ماحولیات کی خاموشی معنی خیز دیہاتیوں کا اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حبیب آباد چوچک روڈ پر واقع کرمانوالہ پولٹری فارم جو کہ گاؤں 4/1اے ایل سے تقریبا دو تین سو فٹ پر موجود ہے فارم کے فین کا رخ بھی گاؤں کی طرف ہونکی وجہ سے ہزاروں نفوس پر مشتمل گاؤں والے شدید بدبو دار فضا میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں کئی افراد سانس ،ہیپاٹائٹس ،گردوں کے مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں اہل دہیہ نے فارم مالکان سے اس بابت بات کی تو بااثر مالکان نے گاؤں والوں کی سنی ان سنی کر دی گاؤں کے رہائشی رانا داؤد خاں،رانا محمد رمضان ،رانا محمد رفیق ،جمیل باجوہ ،منیر باجوہ ،رانا کلیم ،رانا نوید سمیت درجنوں نے میڈ یا سے بات کر تے ہوئے بتایا کہ بار ہا متعلقہ محکموں کو آگاہ کیا گیا ہے مگر پولٹری فارم مالکان کے بااثر ہونکی وجہ سے اہل دہیہ کی کوئی شنوائی نہ ہوسکی ہے ۔ محکمہ ماحولیات کی اس صورتحال پر خاموشی معنی خیز شکل اختیار کر گئی ہے ۔ عوام نے اعلی حکام سے اس سنگین صورتحال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes