پنجاب میں شادی ہالز کب کھولے جائیں گے؟

Published on September 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 126)      No Comments

لاہور (یواین پی) شادی ہالز مالکان اور شادی کی تیاریوں میں مصروف “جوڑوں”کے لئے خوشخبری، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے شادی ہالز کھولنے کی سمری کابینہ کو ارسال کردی ہے،کابینہ کمیٹی آج شادی ہالز کھولنے کی تاریخ کا اعلان کر ے گی۔میڈیا نے ذرائع کےحوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے شادی ہالز کھولنے کی منظوری دے دی ہے، وزیر اعلی پنجاب نے منظوری کے بعد سمری کابینہ کو ارسال کردی ہے، پنجاب کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹیو بزنس اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی، کابینہ کمیٹی آج شادی ہالز کھولنے کی تاریخ کا اعلان کر ے گی، کمیٹی شادی ہالز کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز کا بھی تعین کرے گی، جس پر عملدرآمد کروانا شادی ہال انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی۔ ذرائع کے مطابق شادی ہالز کھلنے کے بعد ان کی مانیٹرنگ کی جائے گی، ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی صورت میں دوبارہ شادی ہالز پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے شا دی ہالز کو مختلف ٹیکسوں سے مستثنی قرار دے دیا، محکمہ خزانہ نے استثنیٰ کی سمری کابینہ کو ارسال کردی۔دوسری طرف وزیرصنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے شادی ہالز اور دیگر بند کئے گئےکاروبارکھولنے کے لیے ایس او پیز تیار کر لیے ہیں جبکہ شادی ہالز میں ایس او پیز کو یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme