جشن آزادی پر بورے والا کو سر سبز بنانے کے لیے تیاریاں مکمل

Published on August 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 425)      No Comments

بورے والا( یواین پی) جشن آزادی پر بورے والا کو سر سبز بنانے کے لیے تیاریاں مکمل ،شہریوں میں 5ہزار سے زائد قیمتی پودے مفت تقسیم کیے جائیں گے نوجوانوں پر مشتمل ’’گرین بورے والا موومنٹ ‘‘کی ٹیمیں مکمل ،پارکوں ،تعلیمی اداروں ،پبلک مقامات ،گلی کوچوں اور گھروں میں پودے لگانے کے لیے شہریوں کا جوش و خروش ،ضلعی و تحصیل انتظامیہ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی ،تفصیلات کے مطابق بورے والا کی سول سوسائٹی کے ارکان اور معروف سماجی و مخیر شخصیات کی طرف سے 14اگست جشنِ آزادی کے موقع پر ’’گرین بورے والا موومنٹ ‘‘کے تحت بورے والا کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیے غیر معمولی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے معروف سماجی شخصیات شیخ شہزاد مبین ،رانا طاہر کریم اور چوہدری مقصود احمد کی زیر سرپرستی گرین موومنٹ بورے والا کے چیئر مین سید سجاد حسین بخاری ،چیف آرگنائزر چوہدری اصغر علی جاوید ،کو آرڈینیٹرز سید زاہد حسین مشہدی ،زعیم رشید ،فہیم رشید ،شیخ جنید احمد ،پریس کلب کے ارکان اور ایمرا کے عہدیداران کی نگرانی میں اس خصوصی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے 200سے زائد نوجوانوں پر مشتمل مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ سر سبز و شاداب بورے والا کے لیے شہریوں میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں گرین بورے والا موومنٹ کی طرف سے 14اگست کو کالج روڈ پر شہریوں کو شناختی کارڈ دکھانے پر 5ہزار سے زائد پودے تقسیم کیے جائیں گے جبکہ اسکے علاوہ شہر کے تمام پارکوں ،گراؤنڈز ،سرکاری اداروں ،سرکاری و نجی تعلیمی اداروں ،ریلوے اسٹیشن ،ہسپتالوں ،پبلک مقامات اور اہم شاہراہوں پر 10ہزار سے زائد پودے بھی لگائے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题