پاکستان نے آئر لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں 6وکٹوں کے نقصان پر268رنز بنالئے

Published on May 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments

ڈبلن(یواین پی)پاکستان اور آئرلینڈکے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ میں گرین شرٹس نے کھیل کے دوسرے دن اپنے پہلی اننگ میں6وکٹوں کے نقصان پر268رنز بنالئے ،کریزپر فہیم اشرف اور شاداب خان موجود ہیں جہنوں نے 61اور52رنز بنالئے ۔بارش سے متاثرہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز میں آئرلینڈنے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتو پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور اما م الحق میدان میں آئے ،13کے مجموعے پر ہی اظہر علی 4رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ،اسی مجموعہ پر امام الحق بھی 7رنز بنانے کے بعد مرتگ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے ۔حارث سہیل اور اسد شفیق نے ٹیم کے مجموعے کو سہارا دیا لیکن 159کے مجموعے پر 6وکٹیں گنوانے کے بعد لگ رہا تھا کہ ٹیم مشکل سے اپنی پہلی اننگ میں اچھا رنز بنانے میں ناکام رہے گی ،لیکن فہیم اشرف اور شاداب خان نے اننگ کو سہارا دیا اور دن کے اختتام تک ٹیم کے مجموعے کو268رنز تک پہنچا دیا۔آئر لینڈ کی جانب سے ٹم مرتگ ،بائڈ رنکین اور سٹوریٹ تھامپسن نے دو،دو وکٹیں حاصل کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes