حضورنبی کریم کی بارگاہ اقدس میں درودوسلام کے نذرانے پیش کرناہی اصل ایمان ہے۔مرکزی مجلس شوریٰ لاثانی سرکار

Published on August 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)ناظم اعلیٰ آل پاکستان صوم وصلوٰۃ کمیٹی صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیر سرپرستی گزشتہ بیس سالوں سے سید الانبیاء حضورنبی کریم روف الرحیم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ ودرودوسلام پیش کرنے کے پیغام کو ملک کے طول وعرض میں پھیلایا جارہاہے ،ایک خاص انداز میں مودبانہ طریقے سے جس جگہ اورجو لوگ اس درودوسلام کوپیش کرتے ہیں وہ لوگ اوروہ جگہ بھی اللہ تعالی کی مکمل رحمت میں آجاتی ہے اوروہاں پر آفات وبلیات،زلزلے ،قتل وغارت ،آتشزدگی ،لاعلاج امراض اورحادثاتی اموات سمیت دیگر زمینی وآسمانی آفات ختم ہوجاتی ہیں ۔ان خیالات کااظہار مرکزی مجلس شوریٰ نے لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقدہ اہم اجلاس میں کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ وجہ تخلیق کائنات ،تاجدارمدینہ ،فیضان گنجینہ حضورپرنورﷺ کی ذات اقدس پر درودوسلام کے نذرانے پیش کرنا ہی ایمان کی اصل ہے اوریہ سنت خداوندی بھی ہے۔ ہمارے مرشد کریم حضورصدیقی لاثانی سرکار کی ہدایت پر لاکھوں مردوخواتین مریدین وعقیدت مند گھر گھر،گلی گلی فلیکسز،پمفلٹس،اسٹکرز،بکس ودیگر ذرائع سے یہ پیغام انسانیت تک پہنچارہے ہیں اوریہ پیغام پاکستان سمیت بیرون ممالک بھی تیزی سے پھیلایا جارہاہے اورجو لوگ اس پر عمل کررہے ہیں انہیں اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس سے زیارتیں،دستگیریاں اورحقیقی روحانی فیوض وبرکات بھی نصیب ہورہے ہیں۔مرکزی مجلس شوریٰ نے عوام الناس کے نام پیغام دیتے ہوئے کہاکہ آج بھی ہم اگر اپنے آقا ومولاحضورنبی کریم ﷺ سے سچا عشق ومحبت اوروفاداری کرلیں تو امت مسلمہ کوسلف صالحین والا عروج دوبارہ نصیب ہوجائیگا۔انشاء اللہ ،اجلاس کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی ،امت محمدی ﷺکے اتحاد اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme