احسن خان کی فلموں اورڈراموں کیساتھ کمرشلز کیلئے بھی مانگ بڑھ گئی 

Published on August 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments

لاہور(یواین پی)اداکار احسن خان کی مصروفیات میں اضافہ ہو گیا ، فلموں اور ڈراموں کیساتھ کمرشلز کیلئے بھی مانگ بڑھ گئی ۔ اداکار احسن خان فلموں اور ٹی وی ڈراموں کے ساتھ مختلف کمرشلز کے شوٹ کرانے میں بھی مصروف ہیں۔ اداکار ان دنوں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے کمرشل کی شوٹ کیلئے ملائیشیاء میں مصروف ہیں جس کا تقریباً90فیصد کام مکمل ہو گیا ہے ۔ احسن خان نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت اپنے کرئیر کے بہترین دور سے گزر رہا ہوں جس پر خدا کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس فلموں، ڈراموں اور کمرشلز کے بے شمار پراجیکٹس ہیں لیکن میں اس کے باوجود وعدے کے مطابق ہر پراجیکٹ کو مکمل ٹائم دے رہا ہوں اور معیار پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کر رہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题