لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن فلاح انسانیت کیلئے زندگی کے ہر شعبے میں سرگرم عمل ہے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی

Published on January 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

\"PRESS
فیصل آباد ( یواین پی)لاثانی سیکرٹریٹ پر ربیع الاول کے پرنور موقع پر محفل میلاد مصطفی ﷺ کاانعقاد ہوا جس کی صدارت صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے کی جبکہ مہمان خصوصی محمد الیاس انصاری (ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب )تھے ۔آستانہ عالیہ لاثانیہ میں فلاح انسانیت کیلئے قائم ادارہ جات کی مثالی کارکردگی اورمحفل میلاد پاکﷺ میں شریک لوگوں کی روحانی کیف ومستی کودیکھ کرمجھے بے حد روحانی سکون ملا ہے اورخوشی بھی کہ مادیت پرستی کے اس دورمیں بھی ایسی روحانی شخصیت موجود ہیں جن کی نگاہ کیمیا سے انسانوں کی بیمارروحوں میں اللہ اوررسولﷺ کے ذکرسے وجدانہ کیف وسرورپیداہوجاتاہے۔لاثانی سرکارکی انسان دوست خدمات لائق تحسین ہونے کیساتھ ساتھ ہمارے لئے رول ماڈل کادرجہ بھی رکھتی ہیں۔ان خیالات کااظہار محمد الیاس انصاری (ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب ،پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفےئراینڈ بیت المال )نے آستانہ عالیہ لاثانیہ پرچےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن صوفی مسعوداحمدصدیقی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدیقی لاثانی سرکارنے کہاکہ ہماری فاؤنڈیشن فلاح انسانیت کیلئے زندگی کے ہر شعبے میں سرگرم عمل ہے ،بیرون ممالک اورپاکستان میں ہمارے لاکھوں مردوخواتین کمیونٹی ورکرز بے لوث اورمخلصانہ خدمات سرانجا م دے رہے ہیں،اس کی بنیادی وجہ ہی یہ ہے کہ ہمیں اسلام کی حقیقی روح کے مطابق کام کرنے کی تربیت دی گئی ہے۔جب انسان مخلص اوربے لوث ہوکرکام کرتاہے تو اللہ ورسولﷺ کی خصوصی نظر رحمت ہر وقت شامل حال ہوجاتی ہے۔جس بناپرقدم قدم پر دستگیری ہوتی رہتی ہے اوراچھے کاموں میں رغبت بڑھتی جاتی ہے۔محفل میلاد پاک ﷺ میں لنگر کاخصوصی طور پر اہتمام کیاگیا ۔آخر پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے دعا کی گئی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题