نواز شریف کی شمالی وزیرستان کے قبائلی عمائدین پر مشتمل بڑے جرگہ وفد سے ملاقات

Published on September 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

222
اسلام آباد ۔۔۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ شمالی وزیرستان کو جلد از جلد کلیئر کرا کے دیرپا امن کا قیام یقینی بنایا جائے گا، حکومت شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کی جلد گھروں کو واپسی یقینی بنانے کے لئے موثر کردار ادا کر رہی ہے تاکہ وہ پر امن ماحول میں اپنی زندگیوں کا دوبارہ آغاز کر سکیں۔ وہ منگل کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں شمالی وزیرستان کے قبائلی عمائدین پر مشتمل بڑے جرگہ وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ حکومت شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی جلد اپنے گھروں کو واپسی یقینی بنانے کے لئے موثر کردار ادا کر رہی ہے تاکہ وہ نئے سرے سے پر امن ماحول میں اپنی زندگیوں کا دوبارہ آغاز کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے بہادر عوام بالخصوص شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے وہ لوگ جنہوں نے ملک میں دیرپا قیام امن کی قربانیاں دی ہیں، پوری پاکستانی قوم ان پر فخر کرتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ شمالی وزیرستان کو جلد کلیئر کرا لیا جائے گا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ وہاں پر دیرپا امن بحال ہو گا۔ قبل ازیں مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم کو نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی مشکلات سے آگاہ کیا اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت غفلت کا مظاہر کر رہی ہے۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار اور سفارشات پیش کیں۔ وزیراعظم کے سیکرٹری جاوید اسلم اور پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog