نوازشریف ٗ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عید جیل میں منائینگے 

Published on August 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل میں عید منائینگے۔ تفصیلات کیم طابق سابق وزیراعظم محمد نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے ہمراہ عید منائیں گے ٗسابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی اور داماد ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا ملنے کے بعد اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ سابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادے بیرون ملک عید منائیں گے ٗ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز علالت کے باعث برطانیہ کے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ عید کے دوسرے روز جمعرات کو لیگی اراکین اسمبلی اور لیگی رہنما بھی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes