وزیر اعلی پنجاب نے بچوں، نوجوانوں اور بوڑھوں کی تفریح کے لیے یوتھ فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کی شمولیت کو یقینی بنایا شمیلہ اسلم

Published on February 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments
\"S.Aslam\"
وہاڑی(یواین پی) ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے بچوں، نوجوانوں اور بوڑھوں کی تفریح کے لیے یوتھ فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کی شمولیت کو یقینی بنایا ہے جس سے ہر عمر کے افراد کو صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع میسر آئے ہیں یہ بات انہوں نے ضلعی دفتر محکمہ بہبود آبادی میں صحت مند بچوں کے فائنل مقابلہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ، ڈی او سپورٹس ملک مرتضی بھی موجود تھے مسز شمیلہ اسلم نے کہا کہ صحت مند بچوں کے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد بچوں کی نشوونما کے حوالہ سے والدین کی ذمہ داری کو اجاگر کرنا اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں نسل نو کی اچھی صحت کے لیے والدین کو بچوں کی نگہداشت اچھے انداز میں کرنے کی ترغیب دینا ہے اس موقع پر صحت مند بچوں کے مقابلہ میں بوریوالا تحصیل کی سیرت فاطمہ دخترعرفان شاہ نے پہلی ، وہاڑی کی مشعل دختر گلزار نے دوسری اور میلسی کے محمد طیب پسرمحمد افضل نے تیسری پوزیشن حاصل کی ایم پی اے شمیلہ اسلم نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں کیش پرائز اور وزیر اعلی پنجاب کے دستخط شدہ سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔ ضلع وہاڑی میں پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول کے ضلع کی سطح کے دیگر کھیلوں میں شطرنج کے مقابلہ میں وہاڑی کے محمد خالد نے بوریوالا کے ہارون رفیق کو شکست دے کر فائنل جیت لیا۔فٹ بال میں بوریوالا کی ٹیم نے میلسی کی ٹیم کو شکست دے دی۔نیزہ بازی کے مقابلہ میں احمد نواز خان کھچی ٹینٹ پیگنگ کلب نے کھچی ٹینٹ پیگنگ کلب کو ہرا دیا۔تیکوانڈو -55-کے جی وزن کے مقابلوں میں وہاڑی کے حافظ حسن نے پہلی اورشہزاد نے دوسری،-65-کے جی میں مدثر ریاض نے پہلی اور کاشف علی نے دوسری، -75-کے جی میں صداقت علی نے پہلی اور ثقلین نور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں 62-کے جی میں عذیر گل نے پہلی اور ساجد علی نے دوسری،77-کے جی میں احمد مدنی نے پہلی اور محمد عمران نے دوسری ،75۔کے جی ’ میں راؤ ظفر اقبال نے پہلی اور ننھا پہلوان نے دوسری پوزیشن حاصل کی
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题