سعودی ولی عہد کے پروگرام میں تبدیلی،17 فروری کو پاکستان آئیں گے

Published on February 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) سعودی ولی عہد کے پروگرام میں تبدیلی کی گئی ہے وہ اب 16 کے بجائے 17 سے 18 فروری تک پاکستان کے دورے پر ہوں گے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے پروگرام میں تبدیلی کی گئی ہے وہ اب 16 کے بجائے 17 فروری کو پاکستان آئیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 17 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے تاہم باقی پروگرام اسی طرح ہے ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ایئرپورٹ پراستقبال کرنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس لائیں گے جہاں سعودی ولی عہد کو گارڈ آف آنرپیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی باضابطہ ملاقات ہوگی اور شام میں دونوں ممالک کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گےسعودی ولی عہد کو وزیراعظم ہاؤس میں ہی عمران خان عشائیہ دیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور چیئر مین سینیٹ سے ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہی ہوگی جب کہ صدر عارف علوی 18 فروری کوسعودی ولی عہد کے اعزازمیں ظہرانہ دیں گے۔ ایوان صدر کے ظہرانہ میں سعودی ولی عہد کا 100 رکنی وفد شریک ہوگا، ظہرانہ میں وزراء اور اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیاسعودی ولی عہد ایوان صدرسے ہی واپس ایئرپورٹ روانہ ہوجائیں گے۔ سعودی ولی عہد کی سکیورٹی کی ذمہ داری ٹرپل ون برگیڈ کے سپرد کردی گئی جب کہ پولیس کے علاوہ ٹرپل ون بریگیڈ کی نو بی این اوررینجرز کے تین ونگ جبکہ لائٹ کمانڈو بی این کی دو بٹالین تعینات کی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy