ایشین گیمز: کراٹے مقابلوں میں پاکستانی خاتون کھلاڑی نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

Published on August 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

جکارتہ(یواین پی) انڈونیشیا کے شہر جکارتہ اور پالیمبینگ میں منعقد ہونے والی 18ویں ایشین گیمز میں پاکستانی کھلاڑی نرگس نے کراٹے کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے انہوں نے اڑسٹھ کلو گرام کراٹے کیٹگری میں ملک کو کانسی کاتمغہ جتوایا۔جکارتہ میں قومی کراٹے کھلاڑی نرگس نے اڑسٹھ کلوگرام کیٹگری میں نیپالی حریف کو شکست دی، انیس سالہ نرگس ویمن کراٹے میں تمغہ جیتنے والی پاکستانی کی پہلی کھلاڑی ہیں۔ یہ ایشین گیمز میں پاکستان کا دوسرا تمغہ ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کی کبڈی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ نرگس نے گذشتہ سال کولمبو میں منعقدہ ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتا تھا۔واضح رہے کہ ایشین گیمز میں چین اب تک 71 طلائی اور مجموعی طور پر 149 تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ جاپان 108 تمغوں کے ساتھ دوسرے اور جنوبی کوریا 82 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ میزبان انڈونیشیا نے اب تک 38 تمغے حاصل کیے ہیں اور وہ پانچویں نمبر پر ہیں۔ 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题