نیا آئی جی کون ہوگا؟ تین ناموں کا پینل پنجاب حکومت کو بھیج دیا گیا

Published on August 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

لاہور(یواین پی) وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب کے لئے 3 ناموں کا پینل پنجاب حکومت کو بھیج دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کے پینل میں محمد طاہر خان، خالد داد لک اور فیصل شاہکار کے نام شامل ہیں۔ محمد طاہر خان اس وقت آئی جی خیبر پختونخواہ ہیں جبکہ فیصل شاہکار اس وقت نیشنل سکولز آف پبلک پالیسی میں ڈائریکٹر سٹاف ہیں۔ایس اینڈ جی اے ڈی حکام کے مطابق آئی جی پنجاب کے لیے ناموں کا پینل وفاق سے آ گیا ہے، وزیرِاعلی پنجاب کی منظوری کے بعد ایک نام فائنل کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق ایس اینڈ جی اے ڈی حکام بھجوائے گئے پینل میں دو بار تبدیلیاں ہوئیں، پھر فائنل کر کے پنجاب حکومت کو بھجوایا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes