عمران خان نے کرپٹ لوگوں کو ساتھ ملا لیا ہے ان کے مد مقابل الیکشن لڑوں گی عائشہ گلا لئی

Published on February 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )ریحام خان نے اپنی کتاب جلد مارکیٹ میں لانے کا اعلان کیا تو عمران خان کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی لیکن اب عائشہ گلا لئی نے عمران خان کے مد مقابل الیکشن لڑنے کا اعلان کرکے انہیں نئی مشکل میں پھنسا دیا  عائشہ گلا لئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ انتخاب میں عمران خان کے مد مقابل الیکشن لڑیں گی ۔انہوں نے کہا کہ لوگ مخلص لیڈر کی تلاش میں ہیں لیکن عمران خان نے کرپٹ لوگوں کو ساتھ ملا لیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے سرمایا داروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دئیے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل ریحام خان نے بھی بھارتی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے عمران خان کو نکاح چھپانے کے معاملے پر جھوٹا قرار دیا تھا جس پر تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنا یا تھا ۔اس حوالے سے فواد چوہدری نے ن لیگ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ خواتین کی سیاست کرتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题