لاہور(یواین پی) سینئر صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان نے نیا بلدیاتی نظام لانے کیلئے سفارشات تیار کر لیں، یکم ستمبر کو وزیرِاعظم عمران خان کو پیش کریں گے۔پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ نئے نظام میں بلدیاتی نمائندوں کو انتظامی اور مالی اختیارات دیئے جائیں گے۔ نئے نظام میں مکمل چیک اینڈ بیلنس بھی ہو گا۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ نئے نظام میں کرپشن کرنے کا کوئی راستہ نہیں ملے گا جبکہ موجودہ بلدیاتی نظام منتخب نمائندوں کی توہین ہے، مشرف دور کے نظام سے تمام اچھی چیزیں شامل ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے نظام کے لئے جلد قانون سازی کریں گے۔