پاکستان کی حالیہ پالیسیاں درست ہیں، ڈائریکٹر آئی ایم ایف

Published on April 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

واشنگٹن (یوا ین پی)ڈائریکٹر آئی ایم ایف جہاد آزور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اختیار کی گئی حالیہ پالیسیاں درست سمت میں ہیں، مہنگائی پر قابو پانا ضروری ہے۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر آئی ایم ایف جہاد آزور نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مہنگائی پر قابو پانا ضروری ہے، معاشی استحکام کے لیے فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کی شرح کو برقرار رکھنا بھی ضروری ہے، تاکہ کسی بیرونی جھٹکے سے بچا جائے۔جہاد آزور کا کہنا تھا کہ ریویو ہو نہ ہو، مہنگائی سے نمٹنا ترجیح ہونی چاہیے، آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر بھی درست ایکسچینج ریٹ پر تجارت اور برآمدات پاکستانی عوام اور معیشت کے لیے اہم ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy