سعودی عرب میں پانچ خاتون پائلٹوں کو لائسنس جاری

Published on August 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 174)      No Comments

ریاض (یواین پی) سعودی عرب میں بھی تبدیلی کی ہوائیں چل پڑیں، 5 خواتین کو ہوائی جہاز اڑانے کا لائسنس مل گیا۔سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی نے پانچ خاتون پائلٹوں کو لائسنس جاری کردیے ہیں اوراب وہ قومی فضائی کمپنی سعودی عرب ائیر لائنز کے طیاروں میں بطورکپتان کام کرسکتی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے خاتون ہوابازوں کو طیارے اڑانے کے لیے اجازت ناموں کا اجرا شہری ہوابازی کے شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور یہ شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم کے اہدافی مقاصد میں سے بھی ایک ہےسعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی اور اس شعبے میں خدمات مہیا کرنے والی کمپنیوں میں حال ہی میں خواتین کی ایک بڑی تعداد کو انتظامی نوعیت کی مختلف ملازمتیں دی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes