پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ناپاک جسارت کرکے عالم اسلام کے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے کامران فیضی

Published on August 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 245)      No Comments

حبیب آباد(محمدعرفان سے)ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کا اعلان پوری امت مسلمہ کے لئے ناقابل قبول ہے۔کامران فیضی کا ریلی سے خطاب تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کی حکومت کے خلاف حبیب آباد میں اتحاد ماڈل ہائی سکول کے طلبہ نے پرنسپل کامران فیضی کی قیادت میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جس میں گستاخ رسولﷺ کی ایک سزا سر تن سے جداکے نعرے جبکہ ہالینڈ مردہ باد کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے ریلی سے پرنسپل کامران فیضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہالینڈ کے ملعون سیاستدان گیرٹ وائلڈرز جوکہ ہالینڈ کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت فریڈم پارٹی کاسربراہ ہے کی جانب سے ایک باقاعدہ منصوبے کے تحت ہالینڈ میں پیغمبر اسلام کے خلاف کارٹون نمائش کے اعلان سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کا اعلان پوری امت مسلمہ کے لئے ناقابل قبول ہے، اور اس مذموم فعل کے کیخلاف احتجاج کرنا ہر مسلمان کا ایمانی فریضہ ہے۔ کیونکہ اسلام دشمن کافروں نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں ناپاک جسارت کرکے عالم اسلام کے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے۔ اسلام دشمنوں کی اس ناپاک حرکت سے مسلمانوں ذہنی اذیت کا سامنا کر پڑا ہے ۔ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہالینڈ سے اپنے تعلقات ختم کرتے ہوئے انکا سفارت خانہ بند کر یں اور اپنا سفارتی عملہ انکے ملک سے وآپس بلوائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题