فروغ تعلیم میں خواتین کا کردار ناگزیر ہے، پھنگ لی یوان

Published on October 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 298)      No Comments

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سےپانچویں یونیسکو ایوارڈ کی فاتح خواتین کو مبارک باد پیش کی۔ پھنگ لی یوان خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے یونیسکو کی خصوصی ایلچی ہیں۔ اپنے ویڈیو خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ سنہ 2015 میں چین اور یونیسکو نے ایک ساتھ مل کر شروع کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایوارڈ جیتنے والی خواتین نے فروغ تعلیم، صنفی مساوات کے قیام اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ ایوارڈ سری لنکا اور کینیا کی خواتین کے نام رہا۔اپنے پیغام میں پھنگ لی یوان نے نشاندہی کی کہ کووڈ-۱۹ کی وبا سے ، دنیا بھر میں ایک ارب پچاس کروڑ طلباء کو باضابطہ تعلیمی سرگرمیوں سے محروم ہونا پڑا اور لڑکیوں پر اس کا اثر خاص طور پر واضح ہے۔ ہمیں لڑکیوں کو اسکول میں دوبارہ واپس لانے میں مدد فراہم کرنی چاہیے۔
پھنگ لی یوان نے کہا کہ عالمی ناخواندہ بالغوں میں سے 63فیصد خواتین ہیں۔ خواتین کی اچھی تعلیم کے بغیر ، انسانی معاشرے کی ترقی میں کوئی پیشرفت نہیں ہوگی۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ممالک اور شخصیات اس عظیم کام میں شامل ہوں۔ چین ، یونیسکو کے ساتھ مل کر آئندہ پانچ برس 2021 سے 2025تک اس ایوارڈ کا اہتمام جاری رکھے گا تاکہ بین الاقوامی تعلیمی تبادلے اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چین لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کی ترقی اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف 2030 کے حصول کے لئے زیادہ سے زیادہ خدمات سر انجام دینا چاہتا ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ آئیے ہم مل کر لڑکیوں اور خواتین کو مساوی اور اعلی معیار کی تعلیم سے لطف اندوز ہونے میں مدد کریں ، تاکہ خواتین کا بہتر مستقبل ہو سکے!
یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ، آودرے آوزولے نےلڑکیوں اور خواتین کے تعلیمی ایوارڈ کے قیام اور تعلیم میں صنفی مساوات کے فروغ میں مثبت شراکت پر چینی حکومت کی کوششوں کی تحسین کی۔یونیسکو کے “خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کے پانچویں ایوارڈ”کا مقصد لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے والے اداروں اور افراد کو تحسین پیش کرنا ،لڑکیوں اور خواتین کی تقدیر بدلنے میں تعلیم کے اہم کردار کا مظاہرہ کرنا ، اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو صنفی مساوات کی خاطر تعلیم میں شامل ہونے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes