آزاد کشمیر میں بھی یوم دفاع و شہداء ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

Published on September 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 741)      No Comments

مظفرآباد: (یواین پی) ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، دفاع وطن پر جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے شہداء کو ان کی عظیم الشان قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔نیلم سٹیڈیم مظفرآباد میں پاک فوج کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی یوم شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ وطن کی سلامتی اور استحکام کی خاطر کشمیری عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ صدر آزاد کشمیر نے اس موقع پر اقوم متحدہ سے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ پر عملدارآمد کا مطالبہ بھی کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی مری میجر جرنل اظہر عباس نے کہا کہ شہداء پاک فوج کے ساتھ ساتھ جدوجہد آزادی کشمیر میں جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ یوم شہداء کی تقریب میں اعلی فوجی و سول حکام کے ساتھ ساتھ شہداء کے ورثا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے قومی اور ملی نغمے پیش کیے اور یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes