تحریک لبیک اسلام ریاض سعودی عرب کے زیر اہتمام یوم دفاع کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

Published on September 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments


جدہ ( زکیر احمدبھٹی ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تحریک لبیک اسلام کے زیر اہتمام یوم دفاع کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت شہزاد الفت قادری نے حاصل کی جس کے بعد محمد زین خان نے ہدیہ نعت پیش کیا اور نظامت کے فرائض خصوصی طور پر شہزاد عطاری نے سر انجام دیئے تقریب کے مہمان خصوصی تحریک لبیک اسلام ریاض سعودی عرب کے صدر حامد ناصر قادری تھے حامد ناصر قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا اور اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے خود مٹ جائیں گے یوم دفاع کے موقع پر ہم شہدائے پاکستان اور شہدائے کشمیر کی روحوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت ہمیں یہ خوبصورت وطن ملا ہم اپنے قائد علامہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے بے حد مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے حق اور سچ کی آواز کو بلند کرتے ہوئے ہمیں ایک خوبصورت پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا، بعد ازاں تحریک لبیک اسلام پاکستان کے بانی علامہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کا بھی ٹیلفونک خطاب بھی سنایا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہ آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصی نظر کرم ہے اسلئے بھی پاکستان تاقیامت قائم دائم رہے گا آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس کی خاطر پاکستان اور کشمیر کا بچہ بچہ کٹ مرنے کو ہمہ وقت تیار ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس پہ ہمارا سب کچھ قربان ہے خطاب کے آخر میں آپ نے تقریب میں آئے ہوئے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题