کھانا کے ہرلقمے پر بسم اللہ شریف اوربعد میں الحمد للہ کہیں،للہ راضی ہوجاتاہے لاثانی سرکار 

Published on September 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 426)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر وناظم اعلیٰ صوم وصلوٰۃ کمیٹی آل پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکا رنے مرکزی سیکرٹریٹ پر محفل ذکرونعت وروحانی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کھاناکھاتے ہوئے ہر لقمے پر بسم اللہ پڑھیں اوربعد میں الحمد للہ کہیں تو اس چھوٹے سے عمل کوکرنے سے اللہ تعالیٰ بہت جلد راضی ہوجاتاہے ۔اس عمل سے ایک طرف سے تواللہ تعالیٰ کی نعمتوں کاشکراداہوتاہے کہ یااللہ تیرالاکھ لاکھ شکر ہے کہ تونے ہمیں یہ رزق عطا فرمایا اور ہمارے جسم کوتوانائی فراہم کرنے کیلئے صحیح سلامت جسم کوغذاعطا فرمائی،لاکھوں کروڑوں مریض ہسپتالوں میں زندگی اورموت کی کشمکش میں بڑی اذیت میں پڑے ہیں جو کھاپی نہیں سکتے ، ہم تو اس رزق کے قابل بھی نہیں تھے جوتونے ہمیں عطا فرمادیا ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اگر آپ اجتماعی طور پر کھاناکھارہے ہیں تو ایک مرتبہ بلند آواز سے بسم اللہ شریف پڑھیں تاکہ جن کویادنہیں ان کو بھی یاد آجائے اوروہ بھی کھانا کھانے سے پہلے بسم اللہ شریف پڑھنے کے عادی ہوجائیں۔اس کے بعد آپ بے شک دل میں ہی آہستہ سے یا تصورسے ہی ہر لقمے پر بسم اللہ شریف پڑھیں اورجب لقمہ حلق سے اترجائے تو ساتھ ہی الحمد للہ پڑھ لیں ۔اس چھوٹے سے معمولی عمل کوکرنے سے اللہ تعالیٰ کی ذات اقدس بہت جلد بندے پر خوش ہوجاتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کھانا شروع کرنے سے پہلے اگر آپ اول آخر درودشریف ،ایک مرتبہ الحمد شریف اورتین مرتبہ قل شریف پڑھ کر اللہ ورسولﷺ اوران کے محبوبین کی بارگاہ اقدس میں ہدیتاًتحفتاًپیش کریں اورپھر اسی طعام کو بوسیلہ حضورنبی کریم ﷺ امت محمدیﷺ،تمام مسلمان مومن مومنات اوراپنے عزیزواقارب کے ایصال ثواب کریں تواس عمل سے بھی نہ صرف اللہ تعالیٰ کی رضا وخوشنودی حاصل ہوگی بلکہ رزق حلال میں برکت بھی ہوگی اوروہ کھانا نورانی ہوکرقلب وروح اورجسم کوبھی نورانی کردیگا۔ہمیں خود بھی ،اپنے گھروالوں کواوراپنے بچوں کوبھی ان بنیادی اسلامی تعلیمات پرلگادینا چاہیے تاکہ ہمارے نسلیں اللہ ورسولﷺ اوران کے محبوبوں سے سچی محبت کرنیوالی بن سکیں ۔محفل ذکرونعت کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题