یوم آزادی کے موقع پر ایم کیو ایم کے زیر اہتمام نائن زیرو پر پرچم کشائی کی تقریب

Published on August 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 482)      No Comments

666
کراچی۔۔۔ پاکستان کے 68 ویں یوم آزادی کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام جمعرات کی صبح الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیرو پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر نصرت نے الطاف حسین کی جانب سے قومی پرچم لہرا کر تقریب کا آغاز کیا اور تمام اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی۔ پرچم کشائی کی تقریب میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی، کہف الوریٰ، عارف خان ایڈو کیٹ ، گلفراز خان خٹک، توصیف خا نزادہ، آنسہ ممتاز انوار، حق پرست اراکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی، ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران، کارکنان نے شرکت کی۔ پرچم کشائی کی تقریب کے شرکاء نے ملک کے استحکام، ترقی و خوشحالی کے لئے دعائیں مانگیں۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی اور مٹھائی تقسیم کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog