خانیوال: پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان پر بااثر افراد کا تشدد

Published on September 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

خانیوال (یواین پی) پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، خانیوال میں بااثر افراد نے نوجوان اور اس کے بھائی کو ڈیرے پر لے جا کر تشدد کیا، بھونکنے پر مجبور کیا اور ناک سے لکیریں نکلوانے کی وڈیو بناتے رہے، دنیا نیوز پر فوٹیج نشر ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی، 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔خانیوال کے علاقے تلمبہ کے نوجوان ثمر عباس نے کنڈسرگانہ کی رہائشی لڑکی ارم بی بی سے پسند کی شادی کی۔ والدین باقاعدہ رخصتی کے بہانے لڑکی کو ساتھ لے گئے، نوجوان اور اس کے بھائی کو بھی گاؤں بلوا لیا اور ڈیرے پر لے جا کر دونوں بھائیوں پر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کیا۔کتا بن کر بھونکنے اور والدین کو گالیاں بکنے پر مجبور کرتے رہے، ناک سے لکیریں بھی نکلواتے رہے۔ بااثر افراد نے نوجوانوں کی ویڈیو بنائی اور اپنی مرضی کا بیان بھی ریکارڈ کرا لیا۔ زبان کھولنے پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیدی۔ثمر عباس سے ہونے والے ظلم پر تھانہ سرائے سدھو نے کوئی کارروائی نہ کی۔ اہلخانہ نے وزیراعلی پنجاب اور چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题