آج یوم دفاع قومی اورملی جوش و جذ بے سے منایا جا رہا ہے

Published on September 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments

لاہور / اسلام آباد(یواین پی)ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان آج 6 ستمبر کو قومی اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔پوری قوم اس دن تجدید کرتی ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ مساجد میں فوج کے شہدا کیلئے قرآن خوانی اور ملکی استحکام کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔ شہدا کی یادگاروں پر پھول چڑھانے کی تقاریب ہوں گی۔ آئی ایس پی آر نے اس حوالے سے خصوصی پرومو جاری کر د یا ہے۔دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ 55سال قبل ہماری پاک فوج نے قوم کے شانہ بشانہ دنیا پر ثابت کیا کہ وہ ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔6 ستمبر کا دن ہماری بہادرمسلح افواج کی جرات اورایثارو قربانی کے بے مثال جذبے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پاکستان امن کا علمبردار ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہئے۔مزید بر آں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ یوم دفاع ہمیں افواج پاکستان اور قوم کے اس جذبہ اور بہادری کی یاد دلاتا ہے جس کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے پچپن سال قبل دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملا دیا تھا۔جذبہ ستمبر 1965ء ہمارے دلوں میں آج بھی زندہ ہے ، میں بڑے فخرسے کہہ سکتا ہوں کہ اس کی بدولت ہم بہت سے امتحانوں میں سرخرو ہوئے ہیں۔یوم دفاع پر قوم کے نام پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ ہماری افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، جنگی تیاری اورجذبہ ایمانی نے آج پاکستان کوناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔ ہم نے خطے کے امن اور سلامتی کیلئے مثبت اور سنجیدہ کوششیں کی ہیں مگر ہمارا ازلی دشمن ہمارے خلاف جارحانہ عزائم رکھتا ہے۔ ہم اپنے دفاع وسلامتی پر ہرگز سمجھوتا نہیں کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy